ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / رواں برس سوائن فلوسے600افراد ہلاک

رواں برس سوائن فلوسے600افراد ہلاک

Wed, 19 Jul 2017 10:47:31    S.O. News Service

نئی دہلی،18؍جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)حکومت نے آج بتایاکہ اس سال ابھی تک 600لوگوں کی سوائن فلو سے موت ہوئی ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباََدوگنی ہیں۔مرکزی وزیرجے پی نڈا نے آج ایک سوال کے جواب میں راجیہ سبھا کو یہ معلومات دیں۔انہوں نے بتایاکہ نو جولائی تک سامنے آئے 2324معاملات میں 284لوگوں کی اموات قریب مہاراشٹر میں ہوئی۔انہوں نے بتایاکہ گجرات میں 289میں سے 75کی موت ہوئی انہوں نے کہا کہ کیرالہ میں ایچ 1 این 1 متاثر 1172 لوگوں میں سے 63کی موت ہوئی۔راجستھان میں 407سامنے آئے معاملات میں59لوگوں کی موت ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ اسی طرح کرناٹک میں 15، تلنگانہ میں 17لوگوں کی موت ہوئی۔


Share: